۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
خدمت رسانی ستاد مردمی اربعین قم به زائران

حوزہ/ صوبہ قم کی عوامی اور خیراتی کمیٹی کے عہدیدار نے کہا: صوبہ قم کا عوامی ہیڈگوارٹر 5 صفر سے 5 ربیع الاول تک زائرین اربعین کی خدمت میں مصروف رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ قم کی عوامی اور خیراتی کمیٹی کے عہدیدار مہدی قربانی کرم نے قم المقدسہ میں زائرین اربعین کی خدمت کے لئے لگائے جانے والے موکب کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے اس عوامی کمیٹی کی بنیاد ڈالی گئی جو کہ گزشتہ 8 سالوں سے مسلسل زائرین کی خدمت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا: اس خدمت کے لئے ایک مہینے پہلے سے ہی ضروری انتظامات شروع ہو چکے ہیں، اس عوامی کمیٹی میں 108 چھوٹی بڑی انجمنیں موجود ہیں جو مل کر زائرین کی خدمت کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا: صوبہ قم کا عوامی ہیڈگوارٹر 5 صفر سے 5 ربیع الاول تک زائرین اربعین کی خدمت میں مصروف رہے گا، گزشتہ سال صرف 5 صفر تک زائرین کی خدمت کی گئی تھی، لیکن چوں کہ پاکستانی زائرین کی اچھی خاصی تعداد اس کے بعد بھی قم میں موجود ہوتی ہے اس لئے اس سال 5 ربیع الاول تک خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

قربانی کرم نے کہا: گزشتہ سال ہم نے قم المقدسہ کے پورے شہر میں مختلف مقامات پر زائرئن کی خدمت کی تا کہ جہاں کہیں بھی زائرین موجود ہیں ہم وہاں تک انہیں خدمت پہنچاتے رہیں، اس سال بھی قم کے مختلف علاقوں میں زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کریں گے تا کہ کوئی بھی زائر کسی بھی طرح کی پریشانی سے دوچار نہ ہو۔

انہوں نے کہا: ایرانی زائرین 24 گھنٹوں تک ان موکب میں قیام کر سکتے ہیں اور غیر ایرانی زائرین 3 دنوں تک قیام کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .